پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کرتے ہوئے حقائق کےمنافی قرار دیا اور کہا بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پربیان مسترد کردیا ہے ، بھارتی وزیردفاع کاایف اے ٹی ایف پربیان حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایف اےٹی ایف کوپاکستان کےخلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف اےٹی ایف کی پروسیڈنگزپراثراندازہورہاہے جبکہ ایشیا پیسفک گروپ میں معاون چیئرمین شپ کا غلط استعمال کررہاہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان اپنے تحفظات رکن ممالک کے سامنے رکھ چکا ہے، توقع ہے ارکان بھارت کی گمراہ کن سازشوں میں نہیں آئیں گے اور ارکان معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش مسترد کر دیں گے۔بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا تھا پاکستان کسی بھی وقت بلیک لسٹ ہوجائے گا۔

چند روز قبل وزرات خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی گروپ کے سامنے مؤثر انداز میں اپنا کیس پیش کیا ہے، ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی فنانسنگ کے خلاف دس پوائنٹس پر پاکستان کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کرےگا، جس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ کے معاملے پر پاکستان کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے