Good Food Stops For You

کا تاج اپنے سر پر سجائے یہ ہے کیلگری کا پہلا موبائل گروسری اسٹور فریش روٹس جس نے اپنی باقاعدہ خدمات کا آغاز کردیا ہے ۔

موبائل گروسری اسٹورفریش روٹس خوش رنگ بس کا سفر عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کے بعد کیلگری کی خواتین کی زندگی آسان ہوگئی ہے اب وہ یہ سوچنے کی زحمت سے بچ گئی ہیں کہ کیا پکائیں اور کہاں سے لائیں کیونکہ اب ان کا انتخاب ان کے سامنے ہو گا ۔

ریٹروفیٹڈبس کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے  کہ وہ ان تمام لوگوں  میں براہ راست غذائیت سے بھرپورسبزیاں اور پھل پہنچائے گی جو دوردراز کے علاقوں میں رہنے کی وجہ سے صحت بخش خوراک نہیں خرید پاتے یا پھران کی جیب اجازت نہیں دیتی کہ وہ محض گروسری کرنے  کےلیے لمبا سفر کریں ۔

موبائل گروسری اسٹور کے بزنس سے واسبتہ لوگوں کا کہنا ہے یہ بس صرف عوامی خدمت کے لیے نہیں بنائی گئی ہے بلکہ یہ ایک  منافع بخش کاروبار ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کر رہا ہے۔ ابتدا میں  بس ساٹھ سے زائد روٹس پر چلائی جا رہی ہے  اورامید کی جارہی ہے کہ  اس کے ساتھ پیداوار کاشت اور دیگر اشیا کی خریدو فروخت میں بھی اضافہ ہو گا ۔

کیلگری کے عوام نے اس اقدام کی پذیرائی کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ  فریش روٹس بس سے نہ صرف لوگوں کا میعار زندگی بلند ہو گا بلکہ انھیں اپنے لیے صحت مند خوراک منتخب کرنے   میں بھی مد د ملے گی۔ بے شک یہ ایک مثبت قدم ہے صحت مند اور پروقار زندگی گزارنے کے لیےجو جدید اور سہل طرززندگی کے ہم آہنگ ہے ۔

واضح رہے کہ کینیڈا کو دنیا کے دس زیادہ خوشحال ملکوں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے  جہاں ذاتی آزادی، کاروباری ماحول اور دولت کی منصفانہ تقسیم کے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں اور کنییڈین حکومت اپنے عوام کی فلاح بہبود اور بہترین میعار زندگی کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہتی ہے ۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے