1.2K
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے نجران میں ایک فوجی کارروائی کے دوران بہت سے سعودی فوجیوں کو ہلاک اورگرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے نجران کے سرحدی علاقہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ۔ اس کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کی ہلاکت اورگرفتاریوں کا دعوا کیا گیا ہے ۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے سعودی فوجیوں میں کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔