ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی بھی کوئی جوہری ہتھیار بنانے یا بنانے کے بعد اس کے ممکنہ استعمال کی کوئی خواہش نہیں کی۔ خامنہ ای نے بدھ کے روز کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلام میں منع ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے علی خامنہ ای کے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا اور اسے ذخیرہ کرنا مذہبی طور پر حرام ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے بقول ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور ہی رکھا ہے۔

تہران حکومت اپنے خلاف ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے کہ اس نے کبھی کوئی ایٹم بم بنانے کی کوشش یا خواہش کی تھی۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے