بریگزٹ ایک المیہ، اسے کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے، ڈچ وزیر خزانہ

ہالینڈ کے وزیر خزانہ ووپکے ہوئکسترا نے کہا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے آئندہ اخراج ایک المیہ ہے اور اسے کم سے کم تکلیف دہ ہونا چاہیے۔

ہوئکسترا نے آج بدھ کے روز کہا کہ یورپی اتحاد کے عمل کے حوالے سے بریگزٹ کسی المیے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن اور برسلز کے لیے لازمی ہے کہ وہ بریگزٹ کی نرم ترین شرائط کے سلسلے میں کسی اتفاق رائے تک پہنچیں۔

ڈچ وزیر نے لکسمبرگ میں یورو زون کے وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس کے حاشیے پر صحافیوں کو بتایا کہ بہترین بریگزٹ صرف نرم ترین شرائط والا بریگزٹ ہی ہو سکتا ہے۔

ادھر بریگزٹ کے لیے یورپی یونین کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار میشل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ معاہدہ انتہائی مشکل لیکن اب بھی ممکن ہے۔

Share This Article

تازه ترین