لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی۔

مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہئے۔

انہوں  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج  کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کا حتمی فیصلہ پارٹی سربراہ نواز شریف ہی کریں گے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے