اٹلی کی پارلیمنٹ نے پارلیمانی اخراجات کم کرنے کا تاریخی قانون پاس کروا لیاہے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے اپنے ہی خلاف ووٹ ڈال کر ممبران کی تعداد میں کمی کرنے کا قانون بنوا لیا ہے

اس قانون کے تحت قومی اسمبلی کی 630 سیٹوں کو کم کرکے 400 کر دیا گیا ہے اور سینٹ کی 315 سیٹوں کو کم کرکے ان کی تعداد 200 کر دی گئی ہے

محمود اصغر چودھری

اس قانون کے حق میں 553 ؤوٹ آئے اور اس کے خلاف صرف چودہ ووٹ آئے

جن قوموں نے اپنے خرچے کم کرنے ہوتے ہیں وہ ایسے اپنی ہی کرسیوں کی قربانی دیکر مثال قائم کرتے ہیں

فائیو اسٹار موومنٹ نے اس قانون کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنایا تھا کہ وہ حکومتی اخراجات کم کریں گے اور آج یہ قانون بنا کر انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا

حقیقی جمہوری پارٹیاں انتخابی وعدوں کو مذہب جتنی اہمیت دیتی ہیں لیڈر جو بات اپنے منشور میں رکھتے ہیں اسے پورا کر کے دکھاتے ہیں جبھی تو عوام کا اعتماد نظام سے متزلزل نہیں ہوتا دوسری جانب جعلی لیڈرز کے وعدوں اور دعووں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے