1.2K
برطانوی حکومت کی یورپی یونین سٹلمنٹ سکیم کے تحت بیس لاکھ لوگوں نے برطانیہ میں رہنے کے لیے درخواست دی ہے۔
برطانوی ہوم آفس میں چھپنے والے اعداد کے مطابق 30 ستمبر تک ہر چھ میں سے ایک یورپی شہری نے مستقل قیام کی درخواست دے رکھی ہے جن میں یورپی شہریوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
ستمبر کے مہینے میں درخواستوں کی تعداد پانچ لاکھ بیس ہزار سے زیادہ تھی۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن اور بغیر ڈیل کے برطانیہ کی علیحدگی اتنی بڑی تعداد میں درخواستوں کی وجہ بنی۔ حلانکہ یورپی شہریوں کے پاس 31 دسمبر 2020 تک کا وقت موجود ہے۔
محمود اصغر چوہدری