مستقل قیام کی درخواست نہ دینے والے یورپی شہریوں کو برطانیہ بدر کر دیں گے

برطانوی منسٹر برینڈن لیوس نے کہا ہے کہ دسمبر 2020 تک جن یورپی شہریوں نے مستقل قیام کی درخواست نہ دی انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

محمود اصغر چودھری

جرمن اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک صحافی کے سوال پر برطانوی وزیر کا کہنا تھا کہ چاہے یورپی شہری رہائش کی تمام قانونی شقوں پر پورے اترتے ہوں تب بھی انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

 

وزیر نے کہا کہ اگر یورپی شہریوں  نے مقررہ ڈیڈلائن تک سیٹلمنٹ کی درخواست نہ دی ہوئی تو انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکومت یورپ کی جانب سے سرد مہری اور نو ڈیل کا بدلہ برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں سے لے گی۔

 

Share This Article

تازه ترین