1.2K
ترکی کے صدر طیب اردگان نے دھمکی دی کہ اگر یورپی ممالک کے سربراہان نے ترک فوج کے شمالی شام میں جاری آپریشن کو ‘قبضہ کرنا’ تسلیم کیا تو وہ شامی پناہ گزینوں کے لیے یورپ کے راستے کھول دیں گے۔
طیب اردگان نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ 3.6 ملین پناہ گزینوں کے راستے ہموار کردیں گے تاکہ وہ یورپ میں داخل ہو سکیں۔ یہ بات انہوں نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران کہی۔
طیب اردگان نے سعودی عرب اور مصر میں تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر داعش کے جنگجووں کو ان کے ممالک نے واپس نہ بلایا تو ترکی ان کو جیل میں ڈالے گا۔