برطانوی شاہی جوڑے کی صدراوروزیراعظم پاکستان سےملاقات

 

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے صدرمملکت داکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں، برطانوی شاہی مہمان وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم ہاوس میں ان کے اعزاز میں طہرانہ بھی دیا گیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے نے اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور بچوں میں گھل مل گئے، برطانوی شاہی جوڑےکوپاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا۔کالج انتظامیہ نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا، اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے نیلے رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بچوں میں گھل مل گئے اور اسکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، برطانوی شاہی جوڑےنےاسکول کے مختلف حصے دیکھے اور انھیں پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑا ماحولیات کےحوالے سے تقریب میں شرکت کرے گا بعد ازاں وہ  شام 6 بجے پاکستان مونومنٹ کا بھی دورہ کریں گے اور رات برطانوی ہائی کمیشن میں قیام کریں گے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتےشہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن 14 تا 18 اکتوبر پاکستان کےدورے پر ہیں، 17 اکتوبر کو جوڑا لاہور جائے گا، جہاں وہ شوکت خانم اسپتال، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سمیت تاریخی جگہیں دیکھیں گے، 17 اکتوبر کو شاہی مہمان چترال کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

 

Share This Article

تازه ترین