سعودی آئل ریفائنری میں پھر دھماکہ

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 ملازمین ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ فارس خبر رساں ایجنسی نے سعودی عرب کی تیل کمپنی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی جبیل کے ریفائنری پلانٹ  میں ہونے والے دھماکے سے دو ملازمین ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پلانٹ بند تھا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 18 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ دیگر ملازمین کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ اور حکومت نے حادثے کی نوعیت سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل سعودی عرب کے علاقے ابیق میں آرامکو کےتیل کے 2 پلانٹس پر یمن کی فوج اوررضاکار دستوں نے ڈرون حملے کیے گئے تھے جس سے شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی علاوہ ازیں آرامکو مشرقی بندرگاہ تک سپلائی لائن کی پمپنگ اور آرامکو الشیبہ آئل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔جس کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا لیکن امریکہ اور سعودی عرب اس الزام کو ثابت نہیں کرسکے تھے۔

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی