گاؤں کے سارے سیاسی چوہدری مرجائیں، مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاست زوروشورپرہے ، جمعیت علمائےاسلام نے ابھی تک دھرنےکی کوئی بات نہیں کی، دھرناابھی گرے لسٹ میں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گاؤں کے سارے سیاسی چوہدری مر جائیں ، مولانا کو اقتدار نہیں مل سکتا، جن کے اشاروں پر مولانا کھیلنے جارہے ہیں، ان کی سیاست بھی تباہ ہوگی، دھرنا دھندلا ہوچکا ہے،فضل الرحمان کو فیس سیونگ دی جاسکتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا میری درخواست تاخیر سے سنی گئی لیکن عمران خان نے سنی،اس بار جمہوریت کوشب خون لگا توفیصلےجلد ہوں گے، مولانا صاحب امریکیوں سے کہتے تھے مجھے لے کرآؤ، مولانا صاحب کہتے تھے وزیرستان میں ٹھیک کرکے دکھاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر شب خون مارا گیا تو 400 سے 600 لوگ اندر ہوں گے، شاید امریکا اقتدار دیتا ہے، پی ٹی آئی سمیت 36پارٹیوں نے فیصلہ کیا تھا الیکشن نہیں لڑیں گے، مولانا فضل الرحمان فیصلے کے باوجود انتخابات میں کود پڑے۔

شیخ رشید نے کہا کہ دینی مدرسے ہماری آنکھ کے ستارے اور جھومر ہیں، مولانا ڈنڈا برداروں کو ایسےدکھا رہے ہیں، جیسے مدرسوں میں دہشت گرد تیار ہو رہے ہیں،مولانا کی ہر سرگرمی کی نمایاں کوریج بھارتی میڈیا دے رہا ہے کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ ان کا ایجنڈا مقامی نہیں ہے۔۔؟؟وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے قانون میں ردبدل ن لیگ دورمیں ہوا،فضل الرحمان ووٹ دے چکی تھی، ختم نبوت کےمسئلے پرمیں نے دھمکی دی کہ جمعہ کے دن تک واپس نہ لیا تو باہر نکلوں گا، ختم نبوت قانون کے مسئلے پر میں نے مولانا اور دیگر کو دوزخ کی آگ سے بچایا۔

انھوں نےمزید کہا کہ سب کو بتانا چاہتا ہوں نیشنل ایکشن پروگرام ان ایکشن ہے،کوئی سمجھتا ہے اسلام آباد پرچڑھائی سےمسئلے حل ہوں گے تو وہ عقل کا اندھا ہے، انڈیا کشمیر کی بجائے مولانافضل الرحمان کو کوریج دے رہا ہے، مولانا کو گولڈن ٹیمپل جانے کی توفیق ہوئی لیکن قائد کے مزار جانے کی نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم ایک ہی جمہوری گاڑی کےدوپہیےہیں، فضل الرحمان کےذریعے جمہوری گاڑی کو یہ ناکام کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہبازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو لوٹا نہیں بلکہ پاکستانی معیشت کو نوچا ہے شہبازشریف کہتے ہیں مہنگائی ہے، دوائیاں مہنگی ہوگئی ہیں، یہ سب کے سب ایک این آر او کی مار ہیں، این آر او مل جائے ان کیلئے سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن عمران خان کسی صورت این آر نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون سے متعلق چینی صدر سے ہر موقع پر کہا، ایم ایل ون کامطلب یہ ہےکہ ہم نے 138ٹرینیں چلائیں، پہلے سال میں 16نئی ٹرینیں چلائیں،اب 20تک ٹرینیں چلاؤں گا، ایم ایل ون انقلاب کا نام ہے۔

شیخ رشید نے کہا سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہوتی ہے، ملکی ادارے سیاسی انتشار اور خلفشار سے متعلق انتہائی فکر مند ہیں، جب بھی علما نے تحریک چلائی ملک میں مارشل لا لگا ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دھند چھائی ہوئی ہے، سیاستدان عقل سے کام لیں، دنیا کی کوئی طاقت ملیٹنسی کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موبائل سے مذہبی رہنما کا نمبر نکلا تو امریکا نے جہاز سے اتار کر مجھے ڈی پورٹ کیا، اسلام آباد کی دھوپ میں دینی قوتوں کو خراب نہ کریں، آخری بات میں 26اکتوبر کو کروں گا، امید ہے معاملات 21سے 26 اکتوبر تک بہتر رخ اختیار کریں گے ، اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو نقصان نواز شریف، آصف زرداری کو ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ میں دعا لکھتا رہا اور وہ دغا پڑھتے رہے۔ ممکن ہے دھرنا ہو ہی نہیں،فیس سیونگ راستہ نکل آئے،میں عقل مندوں کا لیڈر ہوں،بیوقوفوں کیلئے پوراملک بھرا ہوا ہے، ابھی کوئی چیز فائنل نہیں، ہوسکتا ہے انہیں فیس سیونگ دے دی جائے، مشرف کی حکومت میں رہا ہوں، ان کے تمام رخوں سےواقف ہوں، ممکن ہے دھرنا ہو ہی نہیں،فیس سیونگ راستہ نکل آئے، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، کل کے دشمن آج کے دوست یہ پاکستان کی سیاست کا حسن ہے۔

 

Share This Article

تازه ترین