قطر میں عوام کیلئے سڑکوں پر ایئرکنڈیشنرز اور نیلی سڑکیں

اس طرح کے کام عرب ممالک میں ہی ہوسکتے ہیں جہااں حکومت کے پاس دولت ہے تو وہ اس کا استعمال عوامی سہولیات کیلئے ضرور کرتی ہے ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آرہا ہے قطر میں جہاں قطری حکومت نے نے شدید گرمی میں عوام کی سہولت کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کردیے ہیں اور سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کام اس لیئے کیا جارہا ہے کہ مااحولیااتی تبدیلیوں کی وجہ سے موسمیاتی شدتوں میں اضافہ ہورہا ہےبگڑتے موسمی حالات اور گرمی کی شدت میں ہر برس ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لئے  ایسا کرنا ضروری تھا۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ااس طرح کے اقدامات فیفا ورلڈکپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے کی کڑی ہےجس سے نہ صرف غیرملکیوں کی سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کیئَ جارہے ہیں وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

موسم گرما کے دوران قطر میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، جس سے شہری بے حال ہوجاتے ہیں، حکومت نے شہریوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں فٹ پاتھوں کے نیچے، شاپنگ مالز کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر ایئر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں جبکہ درجہ حرارت معتدل رکھنے کیلئے سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

گزشتہ سال فٹبال میچ کےدوران شائقین کو جھلسا دینےوالی گرمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ایئرکنڈیشن لگائےگئے تھے اورحکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیادنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ 2022 قطر میں منعقد ہونے جارہا ہے، قطر میں ہونے والے ایونٹ کے تمام میچز سردیوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھا جائے۔

Share This Article

تازه ترین