نواز شریف کو کینسر نہیں ہے اور نہ ہی ڈینگی کی تشخیص ہوئی

 

ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس  کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے اور میاں نواز شریف کے مرض کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ اکیوٹ آئی ٹی پی کا علاج پاکستان میں موجود ہے۔

اکیوٹ آئی ٹی پی دو طرح کا ہوتا ہے، ایک عارضی یا کم مدتی اور دوسرا طویل دورانیے کا۔ اکیوٹ آئی ٹی پی عام طور پر 6 ماہ تک رہتا ہے۔

یہ مرض عموماً چھوٹی عمر کے بچوں کو ہوتا ہے جو کہ آئی ٹی پی کی ایک عام قسم ہے جب کہ اکیوٹ آئی ٹی پی اکثر وائرل انفیکشن کے بعد ہوتا ہے۔

عام طور پر انسان کے جسم کی قوت مدافعت انفیکشنز سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن آئی ٹی پی کے دوران قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے پلیٹلیٹس بار بار ٹوٹتے رہتے ہیں۔

پروفیسر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کا علاج اسٹیرائیڈز اور آئی وی آئی جی انجیکشن کے ذریعے ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق یہ ادویات ملنے کے بعد مریض کے پلیٹیلیٹس بننا شروع ہو جاتے ہیں، آئی وی آئی جی انجیکشن ملنے کے 10 سے 12 روز بعد مریض کے پلیٹیلیٹس تقریباً نارمل ہو جاتے ہیں۔

Share This Article