نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سینے میں تکلیف کی شکایت

سابق وزیراعظم نواز شریف میں ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں ہیں ، ان کا ٹراپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آگیا،میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں سینے میں درد کی شکایت ہے اور کبھی کبھی سانس لینےمیں دشواری کابھی سامنا ہے۔نوازشریف کوایک طرف پلیٹ لیٹس کی کمی کا بھی سامنا ہے ، ممکنہ طور پر اس تکلیف کو مائنر ہارٹ اٹیک کہا جاسکتا ہے دوسری طرف دل کے عارضے کا پرانا مسئلہ ہے ، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو  خون پتلا کرنے والی دوا لوپرن کا استعمال شروع کرادیا ہے جبکہ نواز شریف کی ایکوکارڈیو گرافی اور ای سی جی رپورٹ قدرے بہترہے۔ داکٹروں کے مطابق نواز شریف کی طبیعت میں بہت تیزی کے ساتھ اتار چڑھا و ہورہا ہے اور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ انھیں نارمل پوزیشن پر لایا جاسکے ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بھی بڑھ کر 45 ہزار ہوگئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نےآئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 4 سے 5 روز تک انجیکشنز کا کورس جاری رکھاجائے گا۔ گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے انجائنا کے درد کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کئے تھے اور کہا تھا کہ دل کےعارضےکےباعث ٹروپ ٹی اورٹروپ آئی پازیٹوآسکتاہے ،نوازشریف 18سال سےدل کےعارضہ میں مبتلا ہیں۔

نوازشریف گردوں،شوگراوربلڈپریشرکےعارضے میں بھی مبتلا ہیں، ان کی2بار انجیوپلاسٹی،2باراوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہےجبکہ کولیسٹرول اورجوڑوں کےدرد کا بھی سامنا ہےگذشتہ روزماہر امراض  ہیماٹالوجسٹ ڈاکٹرطاہر شمسی نےنوازشریف کی صحت کےبارےمیں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ خوشی کی بات یہ ہےکہ نواز شریف کو کینسر نہیں ہے، ان کا کابون میروفنکشنل ہے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ضروری ٹیسٹ کرالئے گئے ہیں، اُن کا پی ای ٹی اسکین اب دو سے تین روز بعد کیا جائےگا، نوازشریف کوآٹوامیون ڈس آرڈرہے، اُنہیں آئی وی آئی جی انجکشنز پر رکھا گیا ہے، جس سے ان کا ہیموگلوبن بہترہوگا، جس کی افادیت دو سے تین روز میں ظاہر ہوگی۔

برطانوی ڈاکٹرزنے بھی نواز شریف کی میڈیکل اوربلڈ رپورٹ دیکھنے کہ بعد ان کی صحت کو تشویشناک قراردیا تھا اورنواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے طبی ماہرین نے چیک اپ کیلئے انہیں بیرون ملک منتقل ہونے کا مشورہ دیا، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بیماری کی تشخیص کے بعد ہی علاج شروع کیا جاسکتا ہے۔

Share This Article

تازه ترین