بابا گرونانک کا 550 ویں  جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری

حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کا 550 ویں  جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

اسلام آباد:حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جب کہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔

پچاس روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے بھی پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ گردوارا دربار صاحب کرتار پور سکھوں کی سب سے بڑی عقیدت گاہ ہے۔

یہ دربار پاک بھارت سرحد کے قریب نالہ بئیں اور دریائے راوی کے کنارے واقع ہے۔

شکر گڑھ کے موضع کرتار پور میں دربار بابا گورو نانک دیو جی، پاک بھارت بارڈر سے محض ساڑھے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور محض 30 منٹ میں پیدل طے کرکے سرحد پار سے لاکھوں عقیدت مند یاتری درشن اور دیگر مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں۔

Share This Article

تازه ترین