سانحہ تیزگام ، جاں بحق مسافروں کی تعداد 73 ہو گئی

کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس میں  گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 70 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پورکے ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب  پیش آ یا۔

ریسکیو 1122، پولیس، فائر بریگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حادثہ میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چنی گوٹھ کے قریب تیز گام ایکسپریس کی بوگی نمبر 3:4:5 کو آگ لگی۔ پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تینوں بوگیاں کراچی سے بک کی گئی تھیں جن میں رائے ونڈ اجتماع میں آنے والے مسافر سوار تھے۔ متاثرہ دونوں بوگیاں امیر حسین اور جماعت کے نام سے بک  کرائی گئی تھیں۔جبکہ متاثرہ تیسری بزنس کلاس کی بوگی میں مختلف 54مسافر سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جماعت کی بوگی نمبر تین میں ناشتہ بنانے کے دوران گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والی تینوں بوگیوں میں مجموعی طور پر 207 سے زائد افراد سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 افراد کا تعلق سندھ کے ضلع میر پورخاص سے ہے۔

Share This Article

تازه ترین