ایف بی آر نے ملک بھر کی مختلف مارکیٹوں میں کیا جانے والے سروے کے نتائج جاری کردئیے۔
معاشی حب کراچی کی مارکیٹس تمام شہروں ہر بازی لے گئیں۔
سروے کے مطابق کراچی کی 6 مارکیٹ صدر, طارق روڈ, کلفٹن, گولیمار، ڈی ایچ اے اور جوہر سے ٹیکس وصولی 30ارب روپے ہوئی۔
کراچی میں چھ مارکیٹ میں ٹیکس فائلر کی تعداد 85,020 ہوگئی ہے۔
کراچی جس میں سے 18744 بڑے ٹیکس ادا کرنے والے ہیں انھوں نے 29.94 ارب روپے ادا کئے۔
لاہور کی 4 مارکیٹ (انارکلی, مال, حفیظ سینٹر, لبرٹی) نے 56 کروڑ70لاکھ کے ٹیکس ادا کیے ۔
لاہور کے چار مارکیٹ میں فائلرز کی تعداد 3,925 ہوگئی ہے۔
راولپنڈی میں 5 مارکیٹوں میں ٹیکس کلکشن 1.092 ارب روپے وصول ہوئے ۔
روالپنڈی میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 6,560 ہوگئی
فیصل آباد میں 5 مارکیٹوں میں ٹیکس کلیکشن 14 کروڑ دس لاکھ روپے جمع ہوئے
فیصل آباد کی
مارکیٹ میں ٹیکس فائلر کی تعداد 2,266 ہوگئی ہے
(سپر مارکیٹ, بلو ایریا, F10 مرکز, جناح سپر) اسلام آباد کی 4 مارکیٹ
میں ٹیکس کلیکلشن 1.93 ارب روپے اور ٹیکس فائلر کی تعداد 6,428۔ ہوگئی