یمنی فورسز اور قبائل کی کامیابی ، سعودی عرب کا جاسوس طیارہ مار گرایا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے امریکی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق يمن کی فوج اور قبائل  نے امريکی ساختہ ’اسکين ايگل‘ نامی بغير پائلٹ والا ايک ڈرون طيارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک  تباہ کردیا ہے جسے یمنی فورسز اور قبائل کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا جسے ہم نے تباہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

Share This Article

تازه ترین

کشمیر میں لوٹس اسٹیم کی کٹائی