خبررساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں میں ایران کے تعمیراتی ڈھانچے اور بعض اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایران کی تعمیرات میں ایرانی سپاہ کا اہم کردار ہے اور اسی وجہ سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایران کے تعمیراتی شعبہ پر پابندیاں عائد کی ہیں۔