ٹویٹ ٹویٹ : آزادی مارچ میں طالبان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں 8 افراد زیر حراست

جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں طالبان کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا کہ ملزمان سے حراست میں لے کر جھنڈے بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

سی آئی اے نے ابتدائی طور پر 8 افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعت کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔

پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ نے طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔

ہم نیوز کو ذمہ داران نے بتایا کہ طالبان کے پرچم لہرانے میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں اور نہ کوئی تعلق ہے۔

جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر عبد الواسع نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کا کام لگتا ہے۔

Share This Article

تازه ترین