خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 31پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 13افرادکو قانونی کارروائی کے لئے پاسپورٹ سیل اسلام آباد منتقل کردیاگیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترک حکام نے درجنوں پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کیا ہے ۔
خیال رہے کہ بہتر روزگار کی تلاش میں سالانہ ہزاروں پاکستانی شہری ایران کے راستے غیرقانوںی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں، جن میں اکثر ایران میں ہی پکڑے جاتے ہیں۔
ملک بھر میں درجنوں ایجنٹ ہزاروں سادہ لوح شہریوں کو یورپ میں نوکری دلوانے کی لالچ دے کر ان سے لاکھوں روپے لیتے ہیں اورانھیں ایران یا ترکی میں چھوڑ دیتے ہیں۔