کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران رکشے توڑنے کا معاملہ حل کر لیا گیا ۔
رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی کاوشوں سے رکشہ مالکان کو معاوضہ مل گیا۔
جمال صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کے ایم سی کے انکروچمنٹ عملے نے تین رکشوں کو دانستہ نقصان پہنچایا تھا۔
جس پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے گورنر سندھ اور میئر کراچی کے سامنے شدید احتجاج کیا تھا۔
جبکہ انکروچمنٹ عملے نے دوسرے روز اپنے عمل پر معذرت کرلی تھی۔
رکشہ مالکان نے مالی معاوضہ ملنے پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا ہماری پوری فیملی تحریک انصاف کی شکر گذار اور ان کے لیے دعاگو ہے۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقہ پٹيل پاڑہ میں فٹ پاتھ کو رکشہ اسٹینڈ بنادیا گیا تھا جس پر کے ايم سی کا اينٹی انکروچمنٹ سيل يہاں آيا اور کارروائی کے دوران 3 رکشے توڑڈالے ۔
جبکہ رکشہ مالکان کا کہنا تھا کہ خراب ہونے کی وجہ سے رکشہ فٹ پاتھ پر کھڑا کيا تھا ۔ رکشہ تباہ کر کے ميرے بچوں کي روزی روٹی چھين لی گئی۔