آئندہ کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج  اپنی رہائش گاہ پرتمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔

اے پی سی دن ایک بجےمولانا  فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں آزادی مارچ اور دھرنے کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پارٹی ترجمان کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بھاولپور میں پارٹی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کا چار رکنی وفد کانفرنس میں شریک ہوگا ۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے وفد کی نمائندگی سینیر رہنما نیئر بخاری، جب کہ ن لیگ کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے طویل مشاورتی اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کے رویے پر مشکل کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان رہبر کمیٹی کی تجاویز اور کارکنوں کے جذبات کی کشمکش میں پھنس گئے ہیں۔

Share This Article

تازه ترین