نمائندہ لاہور کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کوڑے کے ڈھیر سے دو نومولود لاشیں ملی ہیں، بچوں کی لاشیں شاپر میں بند تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں پاکپتن روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے سے ملی ہیں ۔ جن کے بارے میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نومولود بچوں کی لاشیں جولوگ کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر جاتے ہیں دراصل وہی اصل گناہگار ہو تے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو لاہورکے ایک قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں، جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا تھا۔
اس سے قبل 16 اپریل کو پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا تھا کہ ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔