گوجرانوالہ : تھانہ سول لائن کی حدود میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی۔

متا ثرہ خاتون  کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے بہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے ، خاتون کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے، سول لائن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جیسے ہی اہل خانہ کی جانب سے درخواست ملے گی  واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا

جبکہ دوسری طرف اہل خانہ کا کہناہے کہ ہماری بیٹی کو سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کیا ہے،ہمیں انصاف چاہیے ، پولیس ہمارے ساتھ نہ تو تعاون کر رہی ہے،اور نہ ہی مقدمہ درج کر رہی ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے