آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کیلئے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال، داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، جیو اسٹریٹجک حالات، ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی بہتر امن و استحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے اور ان قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کیلئے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ پاک فوج  ملکی اداروں کی مدد کیلئے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی۔ افواج پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے