جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کا سابق وزیراعظم کا اسٹیٹس بحال کردیا گیا۔
نوازشریف کو بطور سابق وزیراعظم مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
نواز شریف کے گھر جاتی امرا پر سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک گارڈ، پائلٹ اور ایلیٹ فورس کی گاڑی فراہم کردی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد جاتی امرا میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد نوازشریف کے علاج کے لیے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کیا گیا ہے۔
نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پرڈاکٹرز نے ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے ۔