آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد کوئٹہ کے تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا عندیہ دے دیا ۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نان بائیوں نے روٹی کے قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تندور مالکان نے 20 گرام کی روٹی 30 روپے میں کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بعض تندور مالکان نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
روٹی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے روٹی کی قیمت میں اضافے نے مزدور طبقے کی مشکلات میں مزید کر دیا ہے۔
ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تندور مالکان بھی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے ، وہ 20 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتے کیونکہ گیس کے بل اور مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے ساتھ ساتھ اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔ اکر حکومت تندور مالکان کو سبسڈی دے تو وہ مناسب دام میں روٹی فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں
ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور وفاقی کابینہ کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات پر ٹیکس کی وجہ سے اشیائے خورونوش سمیت 100 کلو آٹا کی فی بوری قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔