ایران کے صوبے  مشرقی آذربائیجان میں 5.9کی شدت کے زلزلے نے  زمین اور آسمان ہلا کر رکھ دیے ہیں ۔

یہ طاقتور زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات  سوا دو بجے آیا اور اس کا مرکز شہر ترک تھا۔

ذرائع کے مطابق شمالی ایران کے مشرقی آذربائیجان  صوبے میں پیش آنے والے  زلزلے  میں اب تک  6 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے  جبکہ  300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

بتایا جا رہ اہے  کہ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ زمین 8 کلو میٹر کی گہرائی میں پیدا ہوئے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق  زلزلے کے جھٹکے گیلان، زنجان ، ایردیبل  اور قازوین  میں بھی محسوس کیے  گئے جہاں پر مالی نقصان ہوا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں سے زیادہ تر کو چوٹیں اس وقت پہنچیں  جب وہ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

واضح رہے کہ ایران جغرافیائی طور پر ایک ایسے خطے میں واقع ہے، جہاں اوسطاﹰ ہر روز ایک بار زلزلہ آتا ہے۔ سن 2003 میں ایران کے تاریخی شہر بام میں آنے والے ریکٹر اسکیل پر 6.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 26 ہزار ایرانی جاں بحق ہو گئے تھے۔

دو سال قبل 2017ء میں بھی ایران کے مغربی حصے میں ایک بہت طاقت ور زلزلہ آیا تھا۔ ریکٹر اسکیل پر سات کی شدت کے اس زلزلے کے باعث 600 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق  اور نو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے