پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں یکساں طور پر ہوگا ۔
واضح رہے کہ بارہا والدین کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں سوشل میڈیا اور موبائل فون کا استعمال طلبہ کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے اس لئے والدین نے انتظامیہ سے استدعا کی کہ سوشل میڈیا کے استعمال کی نگرانی اور تعلیمی اداروں میں موبائل فون کی موجودگی کومحدود کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبا اپنا زیادہ وقت نصابی سرگرمیوں کو دے سکیں ۔