1.1K
یمن کی سرکاری فوج اور اسلامی رضاکاروں نے متعدد علاقے سعودی افواج کے قبضے سے آزاد کرالیے ۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج سے متعدد اہم علاقوں کو آزاد کرانے کا دعوا کیا ہے ۔
یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ فوجی شامل ہیں جن کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کا کہناہے کہ سرحدوں پر سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے، ملک بھر سے سعودی کرایے کے فوجیوں کا خاتمہ کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔
بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سال کے دوران ایک لاکھ یمنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔