عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں سیلابی پانی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ڈربی شائر کے دریائے ڈروینٹ سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت دن کے ابتدائی گھنٹوں میں پانی میں ڈوب جانے کے باعث ہوئی ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شاید یہ خاتون روزلے میں سیلاب کے پانی میں بہہ گئی تھی اور لاش ڈارلے ڈیل سے تقریبا دو میل دور ملی ہے۔
ڈربی شائر پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ابھی باضابطہ شناخت ہونا باقی ہے۔
دوسری طرف یارک شائر کے شہریوں کو بھی سیلابی ریلے کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ، ریل اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔
انتظامیہ کی طرف سے انگلینڈ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے کے کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔جبکہ فلڈ وارننگز بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔