ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹاپ سیڈ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹساتایا تھرون کو سات۔صفر سے شکست دے کر انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔

محمد آصف نے  دوسری بار ٹائٹل جیت کر ورلڈ اسنوکر کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے