بنگلادیش اور بھارت سمندری طوفان بلبل کی زد میں آگئے۔ دونوں ممالک میں بیس لاکھ افراد کو انخلا کا حکم جاری کردیا گیا۔ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔

طوفان کی وجہ سے بنگلادیش کےشہر باریسال ، جنوب مغربی ضلع باگرہٹ اور پاتواکھاکی میں 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں۔

عوام کیلئے پانچ ہزار سے زائد شیلٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ بھارت میں کولکتہ اور بنگلادیش میں چٹاگانگ ایئرپورٹ کی پروازیں منسوخ کردی گئی۔ بنگلادیش کے مونگلا اور چٹاگانگ بندرگاہوں پر بھی کام روک دیا گیا۔

جبکہ طوفان سے قبل بنگلہ دیش میں تین لاکھ جبکہ بھارت میں ایک لاکھ پچیس ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

بلبل سے مینگروو کے جنگلات کو بھی نقصان پہنچے گا ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اتوار کی شام تک طوفان کی شدت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے