تفصیلات کے مطابق کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث شدید  دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس  میں جھلسنے والی دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں،حادثے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوئےتھے ۔

گیس لیکیج کا یہ حادثہ راولپنڈی سے 22 میل دورقدیمی شہر ٹیکسلا میں رونما ہوا جہاں دھماکے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں گیارہ اور چودہ سال ہیں ابتدائی تفتیش کے مطابق اہل خانہ رات کو گیس ہیٹر بند کرنا بھول گئے تھے .

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے سے کمرہ ملبے کاڈھیر بن گیا، حادثے میں میاں بیوی سمیت چار افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تھے، جن کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے