1.2K
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان تقریباً 100 سے زائد مقامات پر جھاڑیوں میں آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں ۔
جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ اور تین ہلاک ہو چکے ہیں ۔
آگ لگنے کے واقعے پر آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور حکام کو ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے والے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی سپورٹ اور مدد کے لیے فوج کو بلا لیا گیا ہے۔
آگ نے آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے ، متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث اس ہفتے مزید آگ بھڑک سکتی ہے جس کی لپیٹ میں سڈنی شہر کے آنے کا بھی امکان ہے۔