میر تقی میر کے منتخب 20 اشعار by TAK 20:36 | پیر نومبر 11، 2019 20:36 | پیر نومبر 11، 2019 3.3K views 3.3K راہ دور عشق میں روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا آگ تھے ابتدائے عشق میں ہم اب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میرؔ پھر ملیں گے اگر خدا لایا نازکی اس کے لب کی کیا کہئے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آ نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا عشق اک میرؔ بھاری پتھر ہے کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔ کیا کام محبت سے اس آرام طلب کو ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیا ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے سرہانے میرؔ کے کوئی نہ بولو ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے مرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام آفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا میرؔ ہم مل کے بہت خوش ہوئے تم سے پیارے اس خرابے میں مری جان تم آباد رہو میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو ان نے تو قشقہ کھینچا دیر میں بیٹھا کب کا ترک اسلام کیا اس کے فروغ حسن سے جھمکے ہے سب میں نور شمع حرم ہو یا ہو دیا سومنات کا چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہر منہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ جم گیا خوں کف قاتل پہ ترا میرؔ زبس ان نے رو رو دیا کل ہاتھ کو دھوتے دھوتے کن نیندوں اب تو سوتی ہے اے چشم گریہ ناک مژگاں تو کھول شہر کو سیلاب لے گیا اردو ادباردو شاعریخدائے سخنمیر تقی میر 0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail گزشتہ پوسٹ شام کا تیل، ترک صدر اردوغان اور امریکہ چوری کررہے ہیں: بشار اسد اگلی پوسٹ ہیٹر کی گیس خاموش قاتل کیوں ۔۔۔؟؟ یہ بھی پڑھنا مت بھولیں محسن نقوی کا قتل 14:44 | جمعرات جنوری 16، 2020 میں حرف حرف اپنا ہنر چھوڑ جاؤں گا... 13:45 | بدھ جنوری 15، 2020 مصیبت اور لمبی زندگانی ۔۔۔۔ بزرگوں کی دعا... 19:58 | جمعرات نومبر 21، 2019 اکبر الہ آبادی کے 20 منتخب اشعار 19:45 | پیر نومبر 18، 2019 تبصرہ کریں Cancel Reply میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے. This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page. Δ