ذرائع کے مطابق آٹھ روزہ کیمپ 25 نومبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا لیکن ببیشتر کھلاڑی اس میں شریک نہیں ہیں ۔
کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا
محمد عرفان اور محمد عامر نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔
عمرہ کی ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے۔
شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔
شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں ۔
واضح رہے کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس کا آج پہلا دن تھا لیکن کیمپ میں کھلاڑیوں کی عدم دلچسپی سے سرگرمیاں ماند نظر آتی ہیں ۔