1.1K
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں ، عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعد خفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی کے پلان ہیں ، عہدوں کی پیشکش کا بیان ناکامی کے بعدخفت مٹانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کا کہ استعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارا تسلیوں پر کرنا پڑا ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، عوام لشکر کشی اور انتشار کی سیاست کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آپ نے پالیمان کی ایک سیٹ کے لئے سیاسی رسوائی اٹھائی ہے۔