1.1K
تھائی لینڈ کے لوگ مگر مچھ کو پالنے کے حوالے سے ساری دنیا میں مشہور ہیں ، یہ ان کا ایسا ہی پالتو جانور ہے جیسے کہ ہمارے ہاں بکری ، گائے یا بھیڑیں پالی جاتی ہیں ۔
تھائی لینڈ میں مگر مچھوں کے 1000 سے زائد فارم ہیں جن میں ایک اندازے کے مطابق 12لاکھ سے زائد مگر مچھ پالے جا رہے ہیں ۔ یہ مگر مچھ خوب پھل پھول جاتے ہیں تو انہیں ہلاک کرکے ان کی کھال سے طرح طرح کی اشیاءبنائی جاتی ہیں جو عالمی مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں بکتی ہیں۔
تھائی لینڈ میں مگر مچھ نہ صرف پالا جاتا ہے بلکہ یہ قوی جانور شوق سے کھایا بھی جاتا ہے ۔اس کے گوشت کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے
مگر مچھ کی دہشت کا سوچ کر اور اس کے بدہئیت جثے کو دیکھ کر اس کا تکہ بوٹی بنانے کا تصور کرنا گوکہ خاصا مشکل کام ہے لیکن تھائی عوام اس کی ضیافت سے کس طرح لطف اندوز ہوتے ہیں اس کا نظارہ ہمیں تھائی یاترا کے دوران افراز گردیزی کروا رہے ہیں۔