1.1K
عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تو نہ پہنچ سکے لیکن عالمی مقابلوں کے میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچ کر سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے والے سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے دو سابق اور دو ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو مات دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
انہوں نے 35 میں سے 21 گیمز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ سے ہوا۔
اس مقابلے میں عماد نے پہلا گیم جیت کر سب کو حیران کردیا لیکن بیسٹ آف تھری پر مشتمل گیمز میں باقی دو گیم کیوی کھلاڑی کے نام رہے۔
عماد علی تین روز قبل ورلڈ جونیئر اسکریبل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔