1.4K
ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی سے مردان جانے والی بس ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کی حدود میں علاقہ کہیری کے قریب ٹرک سے جاٹکرائی۔
حادثے میں 2 سالہ بچی سمیت 9 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی اور صبرکی دعا کی۔
وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔