سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کے متعلق نئی سمری تیار کرنے کے لیے حکومت کو آج دوپہر ایک بجے تک کی مہلت دی ہے۔
دوران سماعت سابق وزیر قانون فروغ نسیم کہا عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ آرٹیکل 243 میں بہتری کرلیں گے اور حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ آرٹیکل 243 میں تنخواہ، الائونس اور دیگر چیزیں شامل کریں گے اور اس کا تحریری بیان حلفی بھی دینے کے لیے تیار ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہمیں بیان حلفی دیں کہ 6 ماہ میں قانون میں ترمیم کردیں گے اور یہ ترمیم چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری، دوبارہ تعیناتی اور توسیع سے متعلق ہوگی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سمری نوٹیفکیشن میں عدالت عظمی کا ذکر نہ کریں، عدالت عظمی کا سمری سے کوئی تعلق نہیں۔
بینچ کےسربراہ نے ہدایت دی کہ آپ سمری سے 3 سال کی مدت ملازمت کے الفاظ حذف کریں گے۔ ایک بجے تک سمری بہتر طریقے سے تیار کرکے لے آئیں
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مقرر وقت میں سمری تیار کر کے لے آئیں، عدالت شام کو مختصر آرڈر جاری کرے گی اگر تاریخ کریں گے تو اس کے ذمے دار آپ ہوں گے۔ جو کچھ کارروائی میں ہوا ہے ہم ریکارڈ کا حصہ بنا دیں گے۔