وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ اوردھرنےکی وجہ سےبھارت میں خوشیاں منائی گئیں مگر ہم نےملک کوغیرمستحکم کرنےکی سازش کوناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک کےسفراکی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ۔ پاکستان میں ادارےمضبوط ہورہےہیں اور اپنی حدودمیں رہ کرکام کررہےہیں،عدلیہ مضبوط ہے اور دیگرادارےبھی مضبوط ہورہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےدشمنوں کوشکست ملی ہے، پاکستان مشکل وقت سےنکل کرتیزی سےآگےبڑھ رہاہے، دشمنوں کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوگی،پاکستان ترقی کرےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نےاپنےاداروں میں میرٹ پرتعیناتیاں کیں،میرٹ پرتعیناتیوں کیلئےچین نےایک سسٹم بنایاہواہے اور میرٹ کی پالیسی پرعملدرآمدکرکے ہی چین نے ترقی کی۔

انہوں نے بتایا کہ منیراکرم پاکستان کےبہترین سفارتکارہیں،چین کےسفیرکےریمارکس کےبعدمنیراکرم کی یواین میں تعیناتی کی، چین کےایک سفیرنےمجھ سےکہامنیراکرم کی شاندارکارکردگی رہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بہتری کیلئےمیرٹ پرتوجہ بہت ضروری ہے کیونکہ میرٹ جتنازیادہ ہوگااتنی ہی جمہوریت پروان چڑھےگی، دنیامیں بھی دیکھ لیں وہ ٹیم اوپرجاتی ہےجس میں میرٹ ہو، ہم تمام اداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کریں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں کھیلوں کےدوران سفیروں سےبھی ملاقاتیں ہوتی تھیں اور دنیا بھر میں پاکستانی سفیربہترین مانےجاتےہیں۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے