869
گاجر میں شامل کیروٹینوئڈ دل کے امراض کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گاجر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے گاجر کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ گاجر فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے نظام انہضام درست رہتا ہے۔ یہ اسہال، پیچش اور قبض جیسی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے۔
گاجر کا استعمال حفظانِ صحت کے ساتھ ساتھ ہماری جلد کو تروتازہ رکھنے میں بھی معاون ہے۔ اسی لیے یہ خواتین کی پسندیدہ سبزی ہے جس سے نہ صرف مختلف ڈشز بنائی جاسکتی ہیں بلکہ فیس ماسک اور موائسچرائزر کے طور پر بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایک چمچ گاجر کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر مکس کرکے پیسٹ بناکر چہرے اور گردن پر لگاکر 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ دس منٹ بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ 10 منٹ میں ہی چہرہ نرم و ملائم محسوس ہوگا۔