1.1K
حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔ اجلاس میں حکومت قانون سازی کے لیے متعدد بلز پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے اعتراضات دور کرنے کے بعد بعض بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ان بلز کو قائمہ کمیٹیاں پہلے ہی منظور کر چکی ہیں۔ حزب اختلاف کے اراکین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور حزب اختلاف میں رابطے بھی ہوں گے۔ حکومت حزب اختلاف کی مشاورت سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2019 کا مسودہ تیار کرے گی۔