سیلفی کے ذریعے چہرے کے خوبصورت خدوخال کو نمایاں کرنا بھی ایک آرٹ  ہے۔ سوشل میڈیا کے دور کے لڑکے لڑکیاں اس ہنر سے بخوبی آگاہ ہیں ، سیلفی لیتے ہوئے لڑکیاں کیمرا اوپر کی جانب اور لڑکے کیمرا نیچے کی طرف فکس کرتے ہیں یہ شعوری کوشش کیوں کی جاتی ہے اس حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ سامنے آئی ہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”لڑکے نیچے سے (پیٹ کے سامنے موبائل فون رکھتے ہوئے)اس لیے سیلفی لیتے ہیں کیونکہ اس طرح سیلفی میں وہ درازقد اور طاقتور معلوم ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس لڑکیاں سر کے اوپر سے اس لیے سیلفی لیتی ہیں کیونکہ وہ چہرے کے تمام عوارض کو واضح طور پر دکھانا چاہتی ہیں اوراپنا موٹاپا چھپانا چاہتی ہیں۔“کینیڈا کی یونیورسٹی آف سسکیچوان کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق میں ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے 900سے زائد صارفین کی سلیفیز کا تجزیہ کرکے یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر جینی مک کارٹنے کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے لوگوں کا ڈیٹا حاصل کیا ان میں سے 40فیصد لڑکے نیچے سے اوپر کی طرف سے سیلفی لیتے تھے ۔لڑکیوں میں اس طرح سیلفی لینے کی شرح صرف 16فیصد تھی۔ اس کے برعکس 25فیصد لڑکیاں اوپر کی طرف سے سیلفی لیتی تھیں اور اس انداز سے سیلفی لینے والے لڑکوں کی شرح بھی صرف16فیصد تھی۔ جتنے صارفین کا ڈیٹا ہم نے حاصل کیا ان میں سے تقریباًآدھے چہرے کے سامنے سے سیلفی لیتے تھے۔اس طرح چہرے نمایاں فیچرز کو ہی فوکس کیا جاتا ہے ۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے