کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے شفقنا نیوز کو بتایا ہے کہ اہل خانہ نے اغوا اور اس کے محرکات پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم دعا منگی خیریت سے ہے۔
اہل خانہ نے سندھ پو لیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتانے سے گریز کیا ہے کہ دعا منگی کی واپسی کسی تاوان کے نتیجے میں ہوئی ہے یا اسے اغوا کار کسی دباؤ کے تحت گھر چھوڑ کر گئے ہیں۔
دعامنگی کی بازیابی کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ شہریوں کی طرف سے بھی سوشل میڈیا پرآواز بلند کی جاتی رہی تاکہ اغواکار کیا چاہتے تھے اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ۔
واضح رہے کہ ڈیفنس کے علاقے بڑا بخاری میں واقع اوپن ایئر ریسٹورنٹ سے اغوا ہونے والی طالبہ دعا نثار منگی کیس میں پولیس نے کچھ روز قبل 22 افراد کے بیانات قلم بند کیے تھے۔
دعا منگی کوتقریباً ایک ہفتہ قبل رات گئے چار مسلح افراد نے بڑا بخاری میں واقع ’’ماسٹر چائے‘‘ کے باہر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا تھا۔
گذشتہ روز دعا منگی کے کیس میں زخمی ہونے والے حارث نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا تھا ، جس میں زخمی حارث نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو شناخت کرلیا تھا۔